اورماڑہ کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی حادثے کا شکار، 1اہلکار جاں بحق ، 4زخمی

اورماڑہ (پاکستان امیج)مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر پاکستان کوسٹ گارڈ کی ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کا ایک اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ4 اہلکار زخمی ہوئے۔ حادثہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اہلکار کی نعش سمیت زخمی اہلکاروں کو اورماڑہ میں پاکستان نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جاہ منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *