حکومت بلوچستان کا ضلع قلعہ عبداللہ میں غیر قانونی منشیات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن کا خیرمقدم

کوئٹہ(پاکستان امیج) حکومت بلوچستان نے آج ضلع قلعہ عبداللہ میں غیر قانونی منشیات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

حکومت 15 فیکٹریوں کو ہٹانے اور 938 کلو گرام چرس تلف کرنے میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہتی ہے۔

پاک فوج کے کمانڈر 12ویں کور کی قیادت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیابی سے اس لعنت کو ختم کیا اور تمام ممنوعہ اشیاء کو جلا دیا۔

وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ایسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گی اور مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ “بلوچستان کے لوگ ان کے مقروض ہیں کہ انہوں نے اپنے بچوں کو منشیات کی لت کے خطرات سے بچایا”۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *