کوئٹہ (پاکستان امیج)بلوچستان کی سینیٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلز پارٹی کے بلاول مندو خیل بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔ بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشستوں پر 7، خواتین کی 2 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔
Pakistan Image