کوئٹہ(پاکستان امیج)صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے جاری کردہ بیانیہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں منافع خوروں کے خلاف اپریشن جاری رہے گا دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کرے حکومت انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی دہشتگردوں کا جہاں بھی پناہ گاہ ہوگا ان کے خلاف کاروائی ہوگی نگراں وزیر اعلی علی مردان ڈومکی کی قیادت میں نگراں صوبائی حکومت صحت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی تاکہ بلوچستان کی عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سابق ایم پی اے اور ایم این اے ابھی تک سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیے انہیں 2لاکھ روپے جرمانہ کی جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگراں وزیر تعلیم قادر بخش اور نگراں وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد پانیزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جان اچکزئی نے کہا کہ نگراں حکومت نے ایک پلان تیار کیا ہے جس کے مطابق پلاننگ کرکے گوڈ گورننس کیلئے اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کرے بلوچستان حکومت ان کو سیکیورٹی سمیت ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی ریکورڈک سیندک اور دیگر معدنیات کیلئے سرمایہ کار بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تاہم کاغذی کاروائی میں جو دکت اور ٹائم ضائع ہوتا ہے حکومت اس میں بھی سہولت فراہم کرے گی آرمی چیف جرنل عاصم منیر کی جانب سے جو بیانیہ جاری کیا گیا ہے ہم اس کی مکمل حمایت کریں گے انہوں نے ہمسایہ ممالک کے بارڈر پر سمگلنگ کے روک تھام کیلئے جو پلان تیار کیا ہے ان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا جس کی وجہ سے ملک کی معیشت پر اسکے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے انہیں گھس کر ماریں گے دہشتگرد ہمارے ملک کے خلاف سازش کرتے ہیں امن وامان کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں اس لئے ہم انہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گے اس موقع پر موجود نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد پانیزئی نے کہا کہ ہم نے تین مہینے کیلئے ایک پلان تیا رکیا ہے جس کے تحت صحت کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ صوبے کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیا ت فراہم کرے انہوں نے کہا کہ اس مہینے کی آخر تک بلوچستان کے 20لاکھ گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ دینگے جو شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہوگا جو ملک کے کسی بھی ہسپتال میں جاکر اپنا علاج کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ 7سو ڈاکٹروں کی تعیناتی کردی گئی ہے جنہیں صوبے کے دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں میں بھیجنے کیلئے پالیسی بنارہے ہیں انہوں نے کہا اس وقت 12ویکسین بچوں کو مفت لگائے جارہے ہیں تاکہ وہ تمام تر بیماروں سے محفوظ رہے انہوں نے کہا کہ بی ایم سی،سول سمیت جہاں بھی اضافی ڈاکٹر ہوں گے انہیں اپنے اضلاع میں بھیج دیا جائے گا ہماری کوشش ہے کہ صوبے بھر میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے نگراں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بلوچستان کے 34اضلاع میں ایک ایک ماڈل سکول بنایا جائے گا جس میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے بلوچستان میں 5716سکول ایسے ہیں جن میں لیٹرین ہی نہیں ہے بلخصوص گرلز سکولوں میں بھی لیٹرین نہیں ہے ہم تین مہینے میں تمام سکولوں میں لیٹرین بنائیں گے اور جہاں سنگل ٹیچر سکول ہوں گے وہاں دیگر اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے تاکہ اگر وہ ٹیچر بیمار یا چھٹی پر ہو وہ سکول بند نہ ہو انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہر مہینے 400ٹیچر ریٹائر ہورہے ہیں بلوچستان ہائیکورٹ کی فیصلے کودیکھ رہے ہیں 9000اسامیہ خالی ہے جن پر میرٹ پر تعیناتی کریں گے انہوں نے کہا کہ 25دسمبر کو قائد اعظم کے برسی کے موقع پر زیارت میں 65کمرے جو ٹورزم کی ملکیت ہے ان کی رنگ وروغن ودیگر سہولیات کے حوالے سے کام جاری ہے اس کے علاوہ مہر گڑھ میں بھی ایک میوزیم بنائیں گے ایک سوال کے جواب میں صوبائی نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بدعنوان افسران کے خلاف کاروائی کریں گے اور جو سابق ایم پی اے اور ایم این اے ابھی تک سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیے انہیں 2لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image