اب ایکس( ٹوئٹر) بھی ملازمت تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرے گا، زبردست فیچر کا اضافہ کردیا گیا

نیویارک(پاکستان امیج)مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین براہ راست ایکس پر ملازمت کے مواقع تلاش کرسکیں گے۔

ایکس کی یہ خصوصیت ملازمت کی تلاش اور نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز جیسے کہ مائیکروسافٹ، لنکڈن، نوکری اور انڈیڈ سے مقابلہ کرتی ہے۔

اس نئی خصوصیت کا اضافہ ایلون مسک کے ایکس کو ‘ہر چیز ایپ’ میں تبدیل کرنے کی خواہش کے مطابق ہے۔

ویب ڈیویلپر نیما اوجی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ ایکس ’نوکری کی تلاش کے لیے سرچ فلٹرز پر کام کرتا رہتا ہے، آپ سنیارٹی کا انتخاب بھی کر سکیں گے اور مخصوص کمپنیوں میں ملازمتیں بھی تلاش کر سکیں گے۔‘

ڈوج ڈیزائنر نے پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا جسے بعد میں ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے بھی شیئر کیا۔ ایکس نے پچھلے مہینے اعلان کیا تھا کہ پلیٹ فارم پر 1 ملین سے زیادہ کمپنیاں امیدواروں کو بھرتی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس نے اس سے قبل ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جس سے اینڈرائیڈ صارفین کو براہ راست ایپ کے اندر آڈیو اور ویڈیو کالز شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *