برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص

لندن (پاکستان امیج)برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے ایک ویڈیو بیان میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کہ کینسرکی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب سال کے آغاز میں لندن کلینک میں ان کے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی تھی۔

ان کا کہناتھاکہ وہ کینسر کا علاج کروا رہی ہیں اور ابھی علاج کے ابتدائی مراحل میں ہیں، یہ دو مہینے ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل رہے ہیں، لیکن میرے پاس ایک بہترین طبی ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا، جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *