بڑی خوشخبری، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان نہایت اہم ترین معاہدہ ہونے کا امکان

دبئی (پاکستان امیج)پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونےکا امکان ہے۔

جیو نیوز کے مطابق یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اماراتی وفد 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، فری ٹریڈ معاہدے سے تجارتی ٹیرف کم ہوگا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امارات باہمی تجارت 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، باہمی تجارت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی تعداد 18 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،گزشتہ ایک سال میں عرب امارات میں دو لاکھ پاکستانیوں کا اضافہ ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *