رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

سعودی عرب(پاکستان امیج)رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتےمیں 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبویﷺ میں آمدہوئی۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے بتایاکہ 41 لاکھ 4 ہزار 878 زائرین نے روضہ رسولﷺ پر سلام پیش کیا جبکہ ایک لاکھ 34 ہزار447 مرد اور ایک لاکھ 7 ہزار697 خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔

انتظامیہ کے مطابق مسجد نبویﷺ کےاندرونی اوربیرونی حصےمیں دنیا کے سب سے بڑے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ماہِ صیام کے پہلے ہفتے کے دوران زمزم کی ایک لاکھ 44 ہزار بوتلیں اور 15 ہزار 243 افطاربکس تقسیم کیے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *