مستونگ میں سیکیورٹی چوکی پر پھینکا گیا بم مسجد کے احاطے میں جا گرا

مستونگ (پاکستان امیج) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سکیورٹی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے سیکیورٹی چوکی پر پھینکا گیا دستی بم مسجد کے احاطہ میں گر کر پھٹ گیا تاہم، دھماکے کے وقت مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب بنوں میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، پولیس اور حملہ آوروں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل سب ڈویژن وزیر تھانہ اتمانزئی کی حدود میں پیش آیا ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، حملے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے علاقہ گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *