رمضان میں فلائٹ آپریشن متاثر، کوئٹہ سے اندرون ملک 8، پاکستان بھر سے 22 پروازیں منسوخ

کوئٹہ (پاکستان امیج) مختلف ائیر لائنز کے آپریشنل معاملات کی وجہ سے آج کوئٹہ کی اندرون ملک کی 8 پروازوں سمیت ملک بھر کی 22 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مطلوبہ تعداد میں مسافروں کا کم سے کم لوڈ پورا نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ایوی ایشن کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے نے آج کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ کیلئے اپنی 6 پروازیں منسوخ کی ہیں، کراچی سے پی کے 310، 311، لاہور سے پی کے 322، 323 اور اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے پی کے 325، 326 آج آپریٹ نہیں کی جائے گی۔اسلام آباد کوئٹہ کے درمیان نجی ائیر لائن کی پرواز بھی آج منسوخ کی گئی ہے، کوئٹہ کے لیے ایک اور نجی ائیر لائن کی کراچی اسلام آباد آمد اور روانگی کی 4 پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں، پی آئی اے کی کراچی گوادر کی پروازیں پی کے 503، 504 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔کراچی اسلام آباد کی 5 پروازیں، کراچی لاہور کے درمیان 3 پروازیں، پی آئی اے کی اسلام آباد سکھر کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *