محکمہ خزانہ بلوچستان نے ڈاکٹروں کے وظائف کیلئے 20 کروڑ روپے جاری کردیے

کوئٹہ (پاکستان امیج) محکمہ خزانہ بلوچستان نے ہا?س آفیسرز اور پی جی ڈاکٹرز کے وظائف کے لیے 20 کروڑ روپے کی دوسری قسط ریلیز کردی۔ سیکرٹری صحت عبد اللہ خان کے مطابق اس سے پیشتر بھی 20 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی تھی۔ تمام ڈاکٹرز میں مساوی بنیادوں پر یہ رقم تقسیم کی جائے گی۔ جلد ہی وظائف کے بقایات جات کے مسئلہ کو بھی حل کرلیا جائے گا۔ ہا?س آفیسرز اور پی جی ڈاکٹرز عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں، دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے مسائل ممکنہ حد تک حل کریں گے۔ موجودہ صورتحال میں پی جی ڈاکٹر سمیت تمام اسٹاف انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کررہا ہے۔ ہا?س آفیسرز اور پی جیز دلجوئی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔ ان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *