اگر ظلم ہو گا تو چھٹی والے دن بھی عدالت کھلے گی: جسٹس ہاشم کاکڑ

کوئٹہ (پاکستان امیج) قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم کاکڑ نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ظلم ہو گا تو چھٹی والے دن بھی عدالت کھلے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے کیسز میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ مختلف سماجی و دیگر مسائل کی وجہ سے وکلا کے ساتھ ساتھ ججز بھی ٹینشن میں ہوتے ہیں۔ میں ایک بھائی اور استاد سے محروم ہو رہا ہوں، یاد کروں گا۔ آج کے بعد وکلا آزاد ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں ہو گا، اگر بار مضبوط ہو گا تو اچھا اور مضبوط بینچ چلے گا۔ وکلا احتجاج یا ہڑتال سے قبل مجھ سے ملیں۔

انہوں نے کہا کہ جو اختیارات ہاشم کاکڑ کے ہوں گے وہی میرے برادر ججز کے بھی ہوں گے۔ صوبے میں تعلیم، بے روزگاری، سڑکوں ، آبپاشی کے مسائل ہوں تو نمائندے کو نیند کیسے آتی ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کے روڈ میپ کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔اس ادارے میں کسی کی عزت نفس کو ٹھیس نہیں پہنچے گی، بار اور وکلا کو سہولیات فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ صدر نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری بھی دے دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *