کوئٹہ (پاکستان امیج )عام انتخابات کے دوران بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 6 نومنتخب آزاد ارکان میں سے 3 نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان میں حلقہ پی بی 3 قلعہ سیف اللہ سے مولوی نور اللہ، حلقہ پی بی 43 کوئٹہ 6 سے لیاقت علی لہڑی اور حلقہ پی بی 47 پشین ون سے اسفند یار کاکڑ کے نام شامل ہیں۔
تینوں ارکان کی شمولیت کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی صوبائی نشستوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image