جنرل باجوہ نے ہمیں تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا کہاتھا ، اختر مینگل کا دعویٰ

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ کیاہے کہ جنرل باجوہ نے ہمیں تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا کہاتھا ، جنرل باجوہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلیاں ختم کرنے اور نئے انتخابات کرانے پر راضی کر چکے تھے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سردار اختر مینگل کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کا آمرانہ رویہ اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا باعث تھا، پی ٹی آئی کی حکومت اگر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی تو ایسا کچھ نہ ہوتا،پی ٹی آئی کے رویے نے تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونے پر مجبور کیا،جب تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو سب جماعتوں نے اس پر اتفاق کیا تھا۔

سربراہ بی این پی کا مزید کہناتھا کہ جنرل باجوہ نے ہمیں تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا کہا تھا،جنرل باجوہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلیاں ختم کرنے اور نئے انتخابات کرانے پر راضی کر چکے تھے،جب عدم اعتماد کا فیصلہ کیا گیا تومیں ملک سے باہر تھا،لاہور میں شہبازشریف سے ملاقات میں عدم اعتماد سے متعلق بات ہوئی تھی،میں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ پی ٹی آئی کی بیڈگورننس کا گند ہمارے سر آ جائے،شہبازشریف کوخدشہ تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو نہ ہٹایا گیا تو وہ انہیں الیکشن سے آؤٹ کر دیں گے۔

سردار اختر مینگل کا مزید کہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کافیصلہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے متفقہ اجلاس میں کیا،تحریک عدم اعتماد کے بعد جون 2022میں حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا،حکومت کے خاتمے کے بعد جون 2022کا بجٹ نگران حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے پر اتفاق ہوا۔

ان کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد سندھ ہاؤس میں افطاری کا اہتمام بھی کیا تھا،افطاری کے بعد ہمیں ایک میس میں بلایا گیا جہاں ہماری جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں آصف زرداری، فضل الرحمان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور بلاول بھٹو زرداری تھے۔

سردار اختر مینگل نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل فیض کور کمانڈر پشاور تھے، ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *