تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ہسپتال کی ایمرجنسی میں جا گھسی، ڈرائیور مارا گیا، متعدد زخمی, ویڈیو سامنے آ گئی

ٹیکساس (پاکستان امیج) امریکہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ہسپتال کی ایمرجنسی میں جا گھسی، حادثے میں ڈرائیور مارا گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حادثہ ٹیکساس کے سینٹ ڈیوڈ نارتھ آسٹن میڈیکل سینٹر میں پیش آیا جس میں ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب اپنی کار کا کنٹرول کھو بیٹھا اور ہسپتال کی ایمرجنسی کی لابی میں جا گھسا۔ ڈرائیور کو فوری طور پر گاڑی سے باہر نکالا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 بچوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *