کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے قتل نوجوان کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائیگا، جان اچکزئی

کوئٹہ (پاکستان امیج) کسٹم اہکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، ایئر پورٹ روڈ پر لواحقین کا احتجاج۔ صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم، روڈ کلیئر کردیا گیا۔ جان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت جاں بحق نوجوان کے لواحقین کو معاوضہ دیگی۔ مظاہرین کی کمیٹی کو انکے مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس حوالے سے نگراں صوبائی وزیر جان اچکزئی کی کلیکٹر کسٹم سے بھی ملاقات اور تمام صورتحال سے متعلق گفتگو کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *