اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی حکومت کی جانب سےبلوچستان حکومت کے ماتحت کام کرنے والے وفاقی افسروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے مراعاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعظم نے ا س پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔نئے پیکیج کا اطلاق بلوچستان میں تعینات پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس اور پولیس سروس کےافسران پر ہوگا ۔
“جنگ ” کے مطابق مراعاتی پیکیج کے لیے درکار رقم وفاقی حکومت فراہم کریگی ۔ادائیگی کا میکانزم بلوچستان حکومت کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نظرثانی شدہ مراعاتی پیکج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے افسران کو ایک ماہ کی رننگ بنیادی تنخواہ کے مساوی خصوصی بلوچستان الائونس دیا جائے گا۔ فیلڈ میں کام کرنے والے افسران کو بھی رننگ بنیادی تنخواہ کے مساوی خصوصی بلوچستان الائونس ملے گا ۔فیلڈ افسران کو ایک ماہ کی تنخواہ کا150 فیصد فیلڈ الاؤنس ملے گا ۔
Pakistan Image