کوئٹہ میں مہنگی چینی فروخت اور مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کوئٹہ (پاکستان امیج)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت شہر میں چینی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صنعت، شوگر ایسوسی ایشن، انجمن تاجران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں مہنگائی چینی فروخت کرنے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مخصوص ٹرکوں کو این او سی بروقت جاری کیا جائے اور شہر میں چینی کی بآسانی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈیلرز کو سختی سے خبردار کرتے ہوئے کہ شہر میں ناجائز منافع خوری اور چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *