سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا

ریاض(پاکستان امیج)سعودی عرب کے حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ جانے والے زائرین کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایت جاری کر دی۔

حرمین شریفین کے نگران اعلی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ سانس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ادارے نے خاص طور پر مسجد الحرام جانے کیلئے مکہ مکرمہ اور مسجد نبویؐ جانے کیلئے مدینہ منورہ میں موجود زائرین پر ماسک کی پابندی لازمی قرار دی،حرمین شریفین کے نگران ادارے نے زائرین کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *