کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی الیکشن سے متعلق سیکورٹی ایڈوائزری جاری۔کوئٹہ، کچھی، کوہلو، خضدار، مستونگ کے ڈپٹی کمشنرز نے انتخابی امیدواروں کو ایڈوائزری جاری کردی۔امیدواروں کو غیر ضروری آمدو رفت اور کھلی جگہوں پر عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کی مطابق تخریب کار انتخابی مہم میں سیاسی رہنماﺅں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماﺅں کو نشانہ بنا سکتی ہے، ڈی سی کوہلو اور خضدار کی ایڈوائزری۔ سیکورٹی ایڈوائزری میں امیدواروں کو اس معاملے کو انتہائی اہمیت دینے کا کہا گیا ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image