ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکوں کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکوں کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلو میٹر اور مرکز ہرنائی سے 45 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

یاد رہے کہ 11 جنوری کو ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا تو شہری کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *