امریکا میں خون جما دینے والی سردی، شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گرگیا

نیویارک (پاکستان امیج) امریکا کے بیشتر شہروں میں خون جما دینے والی سردی کی لہر جاری ہے, امریکی شہر شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گر گیا ہے، یخ بستہ ہواؤں سے اسموگ اور دھند کی صورتِ حال پیدا ہوگئی جس کے سبب حد نگاہ متاثر ہوئی۔

جیو نیوز کے مطابق ادھر امریکی ریاست مشی گن میں جھیل کنارے برف نے ہر شے جمادی جس سے لوگوں کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

اس کے علاوہ امریکی ریاست ٹیکساس میں سڑک پر برف جمع ہونے سے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا، لانگ ویو میں ایک کار گارڈ سے ٹکرا گئی جب کہ گاڑیوں کے ساتھ دیگر حادثات بھی پیش آئے۔

دوسری جانب یورپی ملک ناروے کو بھی سخت سردی نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، کئی فٹ برف باری پڑنے سے گاڑیاں برف میں دھنس گئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *