یو اے ای کا 2 ارب ڈالر کا قرض رواں ہفتے موخر ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج) متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر کا قرض رواں ہفتے ایک سال کے لیے موخر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای سے دو ارب ڈالر کا قرض23 جنوری تک میچیور ہو رہا ہے، جسے ایک سال موخر کرنے کیلیے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا، امکان ہے کہ یہ قرض رواں ہفتے موخر ہو جائیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ موخر ہونے پر یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر3 فیصد، ایک ارب ڈالر پر6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *