کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان کا جنوب مغربی حصہ تھا جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 98کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
Pakistan Image