بیجنگ (پاکستان امیج) چین میں خاتون نے ایپل کے سٹور پر مضبوط کیبل دانتوں سے کاٹ کر آئی فون چرالیا جو عام حالت میں بہت مشکل کام ہے۔چین کے جنوب مشرقی صوبے، فیوجیان میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں خاندانی نام ’چائی‘ والی ایک خاتون کو سی سی ٹی فوٹیج میں فون چراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ کامیابی سےفون چراکر شوروم سےباہرآتی ہیں لیکن پولیس نےاسےنصف گھنٹےمیں ہی گرفتار کرلیا۔گرفتار خاتون نے بتایا کہ اس کا فون چوری ہوچکا ہے اور دوسرا فون درکار ہے لیکن مہنگی قیمت دیکھ کر اسے چرانے کا فیصلہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ بالخصوص ایپل کے شوروم میں ڈسپلے پر رکھے سمارٹ فون، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ آزمائش کے لیے رکھے جاتے ہیں۔ انہیں چوری سےبچانے کےلیے مضبوط تاروں سے باندھا جاتا ہے۔ لیکن چین میں ایک خاتون نے دانتوں سے یہ تار کاٹ لیا اور 960 ڈالر قیمت کا آئی فون لےکر فرار ہوگئیں۔ تاہم انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا گیا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون کو دیکھا گیا کہ وہ پہلے کچھ دیر آئی فون کا جائزہ لیتی رہی، پھر اس نے کیبل کو دانتوں سے لگایا اور کاٹنے کی کوشش کی جس میں خاصا وقت لگا۔ آخرکار کیبل گھس گھس کر ٹوٹ گئی اور فون نکل آیا۔ اس کے بعد خاتون نے اطمینان سے فون اپنے بیگ میں رکھا اور تیزقدموں سے سٹور سےباہر نکل گئیں۔
سٹورمینیجرنے بتایا کہ اس دوران دکان کا الارم بجا لیکن سٹاف نے سب دیکھ کر کہا کہ کوئی بات ہیں۔ خاتون نے پہلے کئی آلات چیک کئے اور اطمینان سے اہر کیا کہ وہ فون خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد دانتوں سے چبایا گیا ٹوٹا ہوا ایک تار دیکھا گیا جس کےبعد پولیس کوبلایا گیا۔
Pakistan Image