آپ شاید مجھے جانتے نہیں ورنہ لفظ مجبور استعمال نہ کرتے، جج راجہ جواد عباس کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر پی ٹی آئی قانونی ٹیم جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئی،پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ آپ اگر کہیں گے کہ آپ کا اختیار نہیں، مجبور ہیں تو ہم ہائیکورٹ چلے جائیں گے،جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ شاید مجھے جانتے نہیں ورنہ لفظ مجبور استعمال نہ کرتے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین آج رخصت پر ہیں،عدالتی عملے نے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین اہلیہ کی طبیعت ناسازی کے باعث ایک ہفتے کی رخصت پر ہیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین 8ستمبر تک رخصت پر ہیں۔

پی ٹی آئی قانونی ٹیم جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئی،جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں وکلا سلمان صفدر، بابراعوان اور نعیم پنجوتھا پیش ہوئے۔

سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ پی ٹی آئی وکلا کس قانون کے تحت آپ کی عدالت میں درخوست دائر کررہے ہیں،پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ آپ اگر کہیں گے کہ آپ کا اختیار نہیں، مجبور ہیں تو ہم ہائیکورٹ چلے جائیں گے،جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ آپ شاید مجھے جانتے نہیں ورنہ لفظ مجبور استعمال نہ کرتے،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ بہت عجیب لگ رہا ہے جو بھی ہو رہا ہے،کبھی نہیں سنا کہ انصاف چھٹیوں پر چلا گیا ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ درخواست بعدازگرفتاری کا معاملہ ہے، حال ہی میں ڈیوٹی ججز درخواست ضمانتیں خارج کر چکے ہیں،مانتا ہوں کہ آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، ہم استدعا کررہے ہیں کہ درخواست سنیں،جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ سرکار کے مطابق سیکرٹ ایکٹ کی درخواست ضمانت نہیں سن سکتے ہیں،12بجے سن لیتے ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی دلائل دیں گے،ساڑھے 12بجے تک درخواست پر فیصلہ کر دوں گا۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ آپ نے مائنڈ اپنا بتادیا ہے،جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ مائنڈ نہیں بتایا، درخواست پر دلائل سن لیں گے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ہم آپ کی عدالت میں نہ آتے اگر جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل آ رہے ہوتے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین لمبی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں سب پلان نظر آ رہا ہے، سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان نے کہاکہ روز کچھ نہ کچھ نیا معاملہ سامنے آ جاتا ہے،کیا عام ملزم کیلئے بھی ایسا قانون ہو گا؟کیا عام ملزم کیلئے آج ڈیوٹی جج درخواست ضمانت سنتے؟جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ قانون سب کیلئے ایک ہے،اپریل اور جون 2023کا نوٹیفکیشن الگ ہے،نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹ ایکٹ عدالت کا کیس میری عدالت کیسے سن سکتی ہے،راجہ جواد عباس 12بجے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *