فلائٹ کے دوران خاتون مسافر سینڈوچ کھانے لگی تو اس میں سے زندہ کیڑا نکل آیا، شکایت کی تو۔۔۔

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی پرواز میں سفر کے دوران خاتون مسافر سینڈوچ کھانے لگی تو اس میں سے زندہ کیڑا نکل آیا، شکایت کی تو اسے رشوت کی پیش کش کی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معروف بھارتی ایئرلائن انڈیگو میں خاتون دلی سے ممبئی کیلئے محو سفر تھی کہ اسے کھانا پیش کیا گیا۔ خاتون نے سبزیوں کے سینڈوچ کو کھانے کیلئے منہ کھولا ہی تھا کہ زندہ کیڑے کو دیکھ کر اس کی طبیعت ہی خراب ہو گئی۔

خاتون نے فلائٹ انتظامیہ کو شکایت کی تو اسے مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا۔ اس صورت حال پر خاتون کو شدید غصہ آیا اور اس نے ویڈیو بنانی شروع کر دی جس میں زندہ کیڑا سینڈوچ پر رینگتا صاف نظر آ رہا ہے۔

معاملہ بگڑتے دیکھ کر فلائٹ انتظامیہ کا ہوش آیا اور خاتون کو بطور رشوت مختلف اشیا سے بھرا ہوا بیگ دینے کی پیشکش کی گئی جسے خاتون نے منع کر دیا۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *