ایمان مزاری کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، یادرہے کہ ایمان مزاری دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور انہوں نے ساتھی وکیل عبدالہادی سے شادی کی تھی ۔

ایمان مزاری نےا پنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پوسٹ کیں جس میں انہیں سفید ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے دولہا نے بھی سفید رنگ کی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہن رکھی ہے۔ایمان مزاری کی شادی کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی سادگی کی تعریف کی تاہم اب ان کی رخصتی کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمان نے اپنی رخصتی کے دن ہلکے رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے جب کہ دولہا عبدالہادی نے کالے رنگ کا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔اس ویڈیو میں ایمان مزاری کو اپنی والدہ سے گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران شیریں مزاری آب دیدہ بھی ہوگئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *