اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، یادرہے کہ ایمان مزاری دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور انہوں نے ساتھی وکیل عبدالہادی سے شادی کی تھی ۔
ایمان مزاری نےا پنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پوسٹ کیں جس میں انہیں سفید ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے دولہا نے بھی سفید رنگ کی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہن رکھی ہے۔ایمان مزاری کی شادی کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی سادگی کی تعریف کی تاہم اب ان کی رخصتی کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔
سابقہ وفاقی وزیر شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اپنے پیا گھر سدھار گئیں ۔۔۔ pic.twitter.com/biSkwEcndj
— Amalqa Haider |🇵🇰 (@amalqa_) December 30, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمان نے اپنی رخصتی کے دن ہلکے رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے جب کہ دولہا عبدالہادی نے کالے رنگ کا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔اس ویڈیو میں ایمان مزاری کو اپنی والدہ سے گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران شیریں مزاری آب دیدہ بھی ہوگئیں۔
Pakistan Image