شوہر بلال شاہ کو اغوا ءکرلیا گیا،ٹک ٹاکرحریم شاہ کا دعویٰ

لندن (پاکستان امیج)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغواء کرلیا گیا ہے۔ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں ان کے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا،عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد گاڑی میں آئے اور ان کے شوہر کو اٹھا کر لے گئے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ “مجھے نہیں پتہ میرے شوہر بلال شاہ کے اغوا ءمیں کون لوگ ملوث ہیں؟سیکیورٹی اداروں سے درخواست ہے میرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔ میرے شوہر کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شوہر کی بازیابی کے لیے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کروا دی ہے”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ متنازعہ باتیں پھیلانے والا اکاؤنٹ ان کا نہیں، پتہ نہیں کون چلا رہا ہے۔

دوسری جانب سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ سے حریم شاہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *