سعودی عرب میں غفلت کے باعث مریض کی جان جانے پر ڈاکٹر کو سخت سزا سنا دی گئی

ریاض(پاکستان امیج) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دیت ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔

سعودی میڈیا کے مطابق انتقال کرنے جانے والے شخص کے ورثا کے وکیل نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر کی غلطی کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ عدالت کی طبی کمیٹی نے دیت ادا کرنے کی سفارش کی تھی۔ڈاکٹر نے دل کے مرض میں مبتلا شخص کا مکمل طبی معائنہ کے بغیرانہیں صحت مند قرار دیتے ہوئے درد ختم کرنے والی دوا دے کر گھر بھیج دیا تھا۔ گھر پہنچنے کے فوری بعد مریض درد کی شدت سے جاں بحق ہوگیا۔عدالت نے طبی کمیٹی کی جائزہ رپورٹ میں ڈاکٹر کی غلطی ثابت ہونے پر اسے دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *