بہار(پاکستان امیج)بھارتی ریاست بہار میں ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں خاتون بچوں سمیت پٹری پر جاگری اور ان اوپر سے گزر گئی، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ دہلی جانے والی وکرم شیلا ایکسپریس میں سوار ہونے کے لیے بہار کے بارہ ریلوے سٹیشن پہنچی جہاں ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش میں لوگوں کی دھکم پیل کا شکار ہوکر پٹری پر جا گری۔ ٹرین سٹیشن سے نکلتے ہی خاتون اور اس کے بچوں کو بچانے لے لیے پلیٹ فارم پر افراتفری مچ گئی۔
मौत के सामने जीती मां की ममता. #Bihar के #Barh रेलवे स्टेशन से वीडियो. भीड़ में मां, दो बच्चों संग पटरी पर गिरी. ट्रेन चलने लगी. 3 जिंदगियों के सामने मौत खड़ी थी. और दूसरी तरफ मां. उधर ट्रेन की रफ्तार थी. तो इधर मां की ममता. 25 सेकेंड बाद मां जीती. मौत हारी. #viralvideo #barh pic.twitter.com/bsDxbD0EFS
— Sunil Maurya (@smaurya_journo) December 24, 2023
ٹرین کے اس دل دہلا دینے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اپنے بچوں سمیت ٹرین کی پٹری پر گری ہوئی ہے اور ٹرین ان پر سے گزر رہی ہے۔
ٹرین کے گزرتے ہی عورت پٹری پر ساکت پڑی نظر آئی جس کے بعد تیزی سے مسافروں کا ایک گروپ نیچے چھلانگ لگا کر انہیں بچاتا ہے۔
حکام کے مطابق تینوں اس حادثہ میں معجزانہ طور پر بغیر کسی خراش کے محفوظ رہے تاہم متاثرہ فیملی کو طبی معائنہ کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
Pakistan Image