تربت سے نکلنے والے لانگ مارچ کے شرکا مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

کوئٹہ (پاکستان امیج) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گرد کبھی بھی ریاست پاکستان سے جیت نہیں پائیں گے، تربت سے نکلنے والے لانگ مارچ کے شرکا مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جان اچکزئی کا کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ اسلام آباد مارچ کا مقصد اپنے مطالبات کی جانب توجہ مب، لانگ مارچ سہولت کاروں کے ذریعے تماشا لگانا تھا۔ بزدل دشمن نے لانگ مارچ می خواتین اور بچوں کو استعمال کیا۔ لانگ مارچ کی سرخیل بدنام زمانہ دہشت گرد غفار لانگو کی بیٹی ہے۔ دہشت گرد کبھی بھی ریاست پاکستان سے جیت نہیں پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ناراض بلوچ لیڈرز کو قومی دھارے میں لانے سے بھارت کو دھچکا لگا۔ لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات غیر منطقی ہیں، چند افراد مخصوص ایجنڈے کے تحت تربت سے نکلے۔ چند مٹھی بھر افراد کے مطالبے پر ریاستی اداروں کو غیر مسلح نہیں کر سکتے۔ اسلام آباد میں مظاہرین پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا نہ ہی کسی خاتون سے مارپیٹ کی گئی۔ دہشت گرد تنظیمیں ہتھیار بند ہو کر ریاست پاکستان کے خلاف برسر پیکار ہیں، یہ کامیاب نہی ہو سکیں گی۔ ریاست کو ایک ایجنڈے کے تحت چارج شیٹ کیا جاتا ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *