برطانیہ میں شدید طوفان کی پیش گوئی، انتظامیہ ہائی الرٹ

لندن (پاکستان امیج) برطانیہ میں شدید طوفان کی پیش گوئی کے بعد انتظامیہ ہائی الرٹ ہوگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان ’پیا‘ کے سبب 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جس کے سبب کرسمس پر سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ طوفان سےبرطانیہ کے نصف شمالی حصے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، شمالی اسکاٹ لینڈ میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، بارڈر آئر لینڈ، شمالی ویلز اور برمنگھم میں 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے،خراب موسم کے سبب بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔دوسری جانب برطانوی انتظامیہ نے طوفان سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *