اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 12کروڑ85لاکھ 85ہزار 760ہو گئی ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6کروڑ 92لاکھ 63ہزار 704ہے،ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5کروڑ 93لاکھ 22ہزار 56ہے،رجسٹرڈ ووٹرز میں 53.87 فیصد مرد اور 46.13فیصد خواتین ووٹرز ہیں۔
Pakistan Image