کوئٹہ میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا، 200روپے فی کلو ہو گئی

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 50کلو چینی کی بوری ایک ہزار روپے مہنگی ہو گئی جس سے قیمت بڑھ کر 9 ہزار روپے کی ہو گئی۔

پرچون میں چینی کی قیمت 180سے بڑھ کر 200روپے ہو گی،ہول سیلرز کاکہنا ہے کہ انتظامیہ چینی آنے نہیں دیتی، پرمٹ جاری نہیں کئے جارہے،شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ چینی جان بوجھ کر مہنگی کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *