نئی دہلی(پاکستان امیج) بھارت میں ایک دولہا اپنی شادی کی تقریب میں دوستوں کی فلمی پرفارمنس پر جذبات قابو میں نہ رکھ سکا اور آبدیدہ ہو گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق دولہا کے دوستوں کی اس پرفارمنس کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے اڑھائی کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان بالی ووڈ فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے ڈائیلاگز بولتے ہوئے سٹیج پر آتا ہے۔ اس کی آواز سن کر دولہا چونک کر کھڑا ہو جاتا ہے اور اسے تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگلے ہی لمحے نوجوان دولہا کے سامنے آ جاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے سے بغلگیر ہو جاتے ہیں۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image