کوئٹہ میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ،2 افراد بری طرح جھلس گئے

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر پیش آنیوالے افسوسناک واقعے میں گیس خارج ہونے کے سبب زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز پورے محلے میں سنی گئی اور لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

دھماکے سے گھر کو شدید نقصان پہنچا اور 2 افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *