رمضان المبارک کب شروع ہو گا اور عید کس تاریخ کوہو گی ؟ متحد ہ عرب امارات نے 2024 کیلئے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

دبئی (پاکستان امیج)متحدہ عرب امارات نے 2024 میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لیے عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت دیگر سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم) کے مطابق آئندہ سال 2024 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل سے 12 اپریل اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 16 جون سے 18 جون تک ہوں گی، ان تعطیلات میں چاند نظر آنے کے حساب سے معمولی تبدیلی ہوسکتی ہے۔

فلکیاتی پیشگوئیوں کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ 12 مارچ 2024 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق 11 اپریل بروز جمعہ کو آخری روزے کا امکان ہے جس کے تحت امید ہے کہ 12 اپریل ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات میں عید الفطر منائی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *