سعودی عرب نے سوشل میڈیا کے استعمال پر بڑی پابندی عائد کردی

جدہ (پاکستان امیج) سعودی عرب نے دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی، دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے عہدیدار عبود آل زاحم نے کہا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران سرکاری ملازم سماجی رابطہ وسائل استعمال کرنے کا مجاز نہیں۔ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی ہوگی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق آل زاحم نے توجہ دلائی کہ سرکاری اداروں کے ضابطہ اخلاق کے برخلاف ملازمین ڈیوٹی کے دوران اپنے موبائل کے ذریعے سماجی رابطہ وسائل پرسرگرم رہتے ہیں۔ یہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ زاحم کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اس حوالے سے مزید پابند بنانے کے لیے سخت ضابطہ سازی ضروری ہوگئی ہے۔ آل زاحم کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران نجی موبائل کا استعمال بدنظمی کی انتہا ہے۔ بہت سارے سرکاری ملازم سرکاری اداروں سے رجوع کرنے والوں کو نظر انداز کرکے اپنے موبائل سے کھیلتے رہتے ہیں یہ خلاف تہذیب بھی ہے۔
آل زاحم نے کہا کہ بہت سی بین الاقوامی کمپنیاں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے اپنے ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران نجی موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔ نجی نوعیت کے رابطوں تک پر پابندی لگائے ہوئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *