اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق وفاقی وزیر اسد عمر کیخلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے،تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سیشن عدالت میں اہم بیان دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس کی سماعت کی،تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ اسد عمر مقدمہ میں گرفتاری مطلوب نہیں،پولیس بیان کے بعد اسد عمر کے وکلا نے درخواست ضمانت واپس لے لی،عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں درخواست ضمانت نمٹا دی۔
Pakistan Image