ظالم ڈرائیور نے ویگو ڈالا معصوم بچیوں اور باپ پر چڑھا دیا ، موقع سے فرار ، پولیس ناکام

کراچی(پاکستان امیج) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ’ ظالم‘ ڈرائیور نے ویگو ڈالا باپ اور اس کی بیٹیوں پر چڑھا دیا ، یہی نہیں بلکہ وہاں سے فرار بھی ہو گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں نجی یونیورسٹی کے کیمپس کے قریب تیز رفتار ویگو نے سڑک کنارے لوگوں کو کچل دیا جس میں باپ، بیٹیاں اور بھانجی زخمی ہوئے ہیں۔گلشن اقبال تکون پارک میں سیاہ رنگ کی ویگو میں سوار اناڑی اور سفاک ڈرائیور کی گاڑی سے لوگوں کو ٹکر مارنے اور پھر ان کے اوپر سے گاڑی گزار کر فرار ہونے کی دلخراش ویڈیو نے دل دہلا کر رکھ دیئے ہیں ۔
حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعہ میں ایک شخص اس کی 2 کمسن بیٹیاں اور بھانجی شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی فوٹیج میں دیگر مقامات پر لگے ہوئے کیمروں کی فوٹیج میں ویگو کا ڈرائیور جس خطرناک اندازہ میں موقع سے فرار ہوا ہے اس میں بھی کئی افراد حادثے کا شکار ہوتے ہوئے بال بال محفوظ رہے۔پولیس تاحال حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کا سراغ نہیں لگا سکی ، گلشن اقبال پولیس نے زخمی ہونے والے سجاد حسین کی مدعیت میں نامعلوم ویگو کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *