99مقدمات میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت،جسٹس جمال مندوخیل کا حیرانگی کااظہار، دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)99مقدمات میں نامزد ملزم کی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے حیرانگی کااظہار کرتے ہوئےکہا کہ 99مقدمات؟ایسا کیسے ممکن ہے؟اتنے مقدمات میں گرفتاری اور پھر ضمانت کیلئے ایک عرصہ درکار ہوگا، جسٹس ملک شہزاد نے کہاکہ بندہ ایماندرلگتا ہے جس کو 98مقدمات میں ضمانتی بھی ملے،عام طور پر تو ایک مقدمے میں بھی ضمانتی نہیں ملتا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکےمطابق 99مقدمات میں نامزد ملزم محمد ساجد کی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،پولیس حکام کا کہناتھا کہ ملزم کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا ملزم کیخلاف کسی خریدار نے بیان دیا ؟پولیس حکام نے کہاکہ ملزم کو مخبر کی اطلاع پر گرفتارکیا گیا، وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم ایک ٹانگ سے معذور ہے۔

دوران سماعت ملزم سے متعلق پولیس نے حیران کن انکشاف کیا،پراسیکیوٹر پنجاب حکومت نے کہا کہ ملزم 99مقدمات میں نامزد ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے حیرانگی کااظہار کرتے ہوئےکہا کہ 99مقدمات؟ایسا کیسے ممکن ہے؟اتنے مقدمات میں گرفتاری اور پھر ضمانت کیلئے ایک عرصہ درکار ہوگا، جسٹس ملک شہزاد نے کہاکہ بندہ ایماندرلگتا ہے جس کو 98مقدمات میں ضمانتی بھی ملے،عام طور پر تو ایک مقدمے میں بھی ضمانتی نہیں ملتا، جسٹس جمال مندوخیل نے ملزم کے وکیل سے استفسارکیا کہ کیا واقعی ملزم کے خلاف 99 مقدمات ہیں؟ملزم کے وکیل نے اعتراف کیا کہ ملزم کے خلاف پہلے چوری کے مقدمات ہیں،ملزم کے خلاف منشیات کا پہلا مقدمہ ہے،جسٹس ملک شہزاد نے کہاکہ ملزم ترقی کرکے چور سے اب منشیات فروش بن گیا ہے۔

پولیس حکام نے کہاکہ ملزم جس رکشہ پر منشیات سمیت پکڑا گیا وہ رکشہ بھی چوری کا تھا، ملزم منشیات کا شاپر ہاتھ میں پکڑ کر فروخت کررہا تھا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ دلیر آدمی ہے چرس ہاتھ میں پکڑکر کھڑا تھا،پولیس نے کہاکہ ملزم ٹانگ سے لنگڑا ہونے کی وجہ سے اکثرمقدمات میں پہچانا جاتا ہے،ملزم کیخلاف لاہور راوی روڈ تھانہ میں 12مارچ 2024کو مقدمہ درج کیاگیا تھا،سپریم کورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *