90 دن میں عام انتخابات کیس: صدر مملکت نے دستاویزات پر دستخط کیوں نہیں کیے؟ چیف جسٹس

اسلام اآباد(پاکستان امیج)90 دن میں عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر وکلاء کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات کی تاریخ سے متعلق خط عدالت میں پیش کر دیا گیا، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن وفد ملاقات کے منٹس بھی عدالت میں پیش کیے گئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور اٹارنی جنرل روسٹرم پر آئے، اتارنی جنرل نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کی ملاقات کے منٹس عدالت کو کچھ دیر میں فراہم کردیتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے پھر کیس کو آخر میں ٹیک اپ کر لیتے ہیں۔ پہلے ہم روٹین کے مقدمات سن لیں بعد میں انتخابات کیس سنیں گے۔

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کیا، اس دوران جسٹس عرفان سعادت نے بطور سپریم کورٹ جج عہدے کا حلف اٹھایا، جسٹس عرفان سعادت کی حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔ حلف برداری تقریب میں ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آئے اور چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات کی تاریخ سے متعلق خط عدالت میں پیش کر دیا، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن وفد ملاقات کے منٹس بھی عدالت میں پیش کیے گئے، جس پر چیف جسٹس نے اعتراض اٹھایا کہ عدالت میں پیش کیے گئے ریکارڈ پر صدر کے دستخط نہیں ہیں، صدر مملکت نے دستخط کیوں نہیں کیے، پہلے ان دستاویز پر صدرمملکت کے دستخط کرواٸیں ، پھر آپکو سنتے ہیں۔ ہم کوئی بھی گرے ایریا نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں اگر کوئی صدر مملکت آفس سے آتا ہے تو اس کو بھی خوش آمدید کہیں گے۔

اٹارنی جنرل نے 8 فروری کو عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔ نوٹیفکیشن پر صدر مملکت کے سیکرٹری کے دستخط موجود ہیں۔ عدالت کی ہدایت کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران صدر مملکت سے ملے اور متفقہ طور پر 8 فروری بروز جمعرات کو انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *