9 مئی کے ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے:ایمل ولی

پشاور(پاکستان امیج )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں قبول ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ 9 مئی کا مرکزی ملزم آج خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں اور وہ کمیٹیاں بنارہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *