لاہور(پاکستان امیج)لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 10،10 سال قید کی سزا سنا دی، جبکہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کردیا گیا۔ کیس کا فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا جو عدالت نے آج سناتے ہوئے ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر سزائیں دے دیں۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق دورانِ ٹرائل 21 ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے جبکہ پراسیکیوشن نے 56 گواہان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ 4 ملزمان ٹرائل کے دوران عدم پیشی کے باعث اشتہاری قرار دیے گئے۔
عدالت نے تحریک انصاف رہنما شاہ محمود قریشی کو جی او آر (GOR) جلاؤ گھیراؤ کیس سے بری قرار دیا کیونکہ ثبوت ان کے خلاف جرم ثابت نہ کر سکے۔
Pakistan Image