9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے طلب کرلیا

لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی طرف سے رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔اس حوالے سے عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *