لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
نجی ٹی و ی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس عابد عزیز شیخ نے اپیل پر سماعت کی۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میرٹ پر جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے،عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Pakistan Image