9مئی واقعات؛ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست پروکیل درخواست گزار طلب

لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست پر وکیل درخواستگزار کو دلائل مکمل کرنے کیلئے طلب کرلیااور سماعت19دسمبر تک ملتو ی کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس سمیت 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وکیل درخواستگزار کو دلائل مکمل کرنے کیلئے طلب کرلیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل سے مزید دلائل طلب کرلئے اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست پر سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *