9مئی، جناح ہاؤس حملہ کیس ؛ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی، جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی ،جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،علیمہ خان ، عظمی خان حاضری کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں،تفتیشی افسر نے کہاکہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی ،ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے ،انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مزیدسماعت9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *